کیا سرکاری ہسپتال میں تعینات فارمسسٹ سرکاری دوا اپنے گھر کے مریضوں کے لیے لا سکتا ہے؟
صورت ِ مسئولہ میں سرکاری ہسپتال میں جو دوائیاں حکومت کی طرف سے دی جاتی ہیں، یہ صرف ہسپتال کے مریضوں کے لیے ہوتی ہیں، فارمسٹ کے لیے اس دوا کو اپنے گھر لانا شرعا جائز نہیں ہے۔
مجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے :
"(المادة 97) : لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي."
(المقالۃ الثانیۃ فی بیان القواعد الکلیۃ الفقھیۃ،ص:۲۷،نور محمد کارخانہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144401100549
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن