بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پرندوں سے کھیتی کی حفاظت کے لئے زہریلا اسپرے کرنا


سوال

اگر مالک زمین کہے کہ پرندوں سے بیج کی یا فصل کی حفاظت کے لیے زہریلی اسپرے کرو  تاکہ یہ جانور مر جائیں تو کیا مجھ ملازم کے لیے اسپرے کرنا جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  کھیتی کو نقصان پہنچانے  والے پرندوں سے کھیتی کی حفاظت کے  لیے کوئی اور مناسب طریقہ نہ ہو تو زہریلا اسپرے کرنا؛تاکہ وہ پرندے مرجائیں ،شرعًا اس کی اجازت ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"قال في المجتبى رامزا: لا بأس بحبس ‌الطيور والدجاج في بيته، ولكن يعلفها وهو خير من إرسالها في السكك اهـ وفي القنية رامزا: حبس بلبلا في القفص وعلفها لا يجوز اهـ.

أقول: لكن في فتاوى العلامة قارئ الهداية: سئل هل يجوز حبس ‌الطيور المفردة وهل يجوز عتقها، وهل في ذلك ثواب، وهل يجوز قتل الوطاويط لتلويثها حصر المسجد بخرئها الفاحش؟ فأجاب: يجوز حبسها للاستئناس بها، وأما إعتاقها فليس فيه ثواب، وقتل المؤذي منها ومن الدواب جائز اهـ."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة،6/ 401،ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410101557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں