بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پرچم کے احترام کاحکم


سوال

کیا ملک پاکستان کے پرچم (یا کسی بھی اسلامی ملک کے پرچم ) کا احترام کرنا شرعًا لازم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی ملک کاپرچم   اس ملک کی عزت  ،بلندی  اور شان کی علامت ہوتا ہے ۔

 صورتِ  مسئولہ میں ہر  اسلامی ملک کاجھنڈا  اس کی شان اور اس کی عزت کی علامت ہے؛ لہذا اس کی حفاظت اور ا س کو بلند رکھنے کی کوشش کرنا بذات خود اچھا عمل ہے ، لہذا  اسلام کے  نام پر حاصل ہو نے والے ملک پاکستان کے جھنڈے کابھی یہ ہی حکم ہے کہ اس کی حفاظت اور  بلند رکھنے کی  کوشش کی جائے   یعنی جھنڈے کی عزت  اس ملک کے رہنے والوں کی عزت ہے ، البتہ   جھکنا  درست نہیں ہے ، اس لیے کہ شریعت میں اللہ تبارک وتعالی  کے علاوہ  کسی کے سامنے جھک کر تعظیم کر نے سے منع کیا گیا ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"وفي المحیط أنه یکره الانحناء للسلطان وغیره".

(کتاب الحظر والاباحۃ، ٦/ ٣٨٣،سعید)

 کفایت المفتی  میں ہے :

’’ جھنڈے کو سلامی مسلم لیگ بھی کرتی ہے اور اسلامی حکومتوں میں بھی ہوتی ہے، وہ ایک قومی عمل ہے، اس میں اصلاح ہوسکتی ہے، مگر مطلقاً اس کو مشرکانہ فعل قرار دینا صحیح نہیں ہے‘‘۔

(کتاب السیاسات،٩/ ٣٧٨،دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102406

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں