بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پنج وقتہ نمازوں کی فرضیت کی تاریخ


سوال

پنج وقتہ نمازیں اعلانِ نبوت کے کتنے عرصہ بعد  فرض ہوئی؟

جواب

پنج وقتہ نماز  کی فرضیت معراج کے موقع پر ہوئی،  لیکن واقعہ معراج کی تاریخ  کی تعیین میں مؤرخین کا اختلاف ہے، جس میں  راجح قول کے مطابق نمازوں کی فرضیت ستائیس رجب المرجب بعثت کے بعد ہجرت سے ایک سال پہلے  کو ہوئی۔

فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ہیں:

"(سوال:10) کیا نماز شبِ معراج ہی سے فرض ہوئی ہیں؟

(جواب): نماز شبِ معراج ہی میں فرض ہوئی ہے، جیسا کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔"

(کتاب الصلوۃ، اوقات الصلوۃ، نمازیں کب فرض ہوئیں، ج:3، ص:32، ط:دارالاشاعت)

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:

"فرضت في الإسراء ليلة السبت سابع عشر رمضان قبل الهجرة بسنة ونصف، وكانت قبله صلاتين قبل طلوع الشمس وقبل غروبها شمني.

(قوله: فرضت في الإسراء إلخ) نقله أيضا الشيخ إسماعيل في الأحكام شرح درر الحكام، ثم قال: وحاصل ما ذكره الشيخ محمد البكري نفعنا الله تعالى ببركاته في الروضة الزهراء أنهم اختلفوا في أي سنة كان الإسراء بعد اتفاقهم على أنه كان بعد البعثة. فجزم جمع بأنه كان قبل الهجرة بسنة، ونقل ابن حزم الإجماع عليه، وقيل بخمس سنين، ثم اختلفوا في أي الشهور كان؟ فجزم ابن الأثير والنووي في فتاويه بأنه كان في ربيع الأول. قال النووي: ليلة سبع وعشرين، وقيل في ربيع الآخر، وقيل في رجب وجزم به النووي في الروضة تبعا للرافعي، وقيل في شوال. وجزم الحافظ عبد الغني المقدسي في سيرته بأنه ليلة السابع والعشرين من رجب، وعليه عمل أهل الأمصار. اه".

(کتاب الصلوۃ، ج:1، ص:352، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100892

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں