بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پانی پر نجاست کا شک ہو تو اس پانی کا حکم


سوال

اگر نل کے نیچے والی جگہ پر نجاست کا شک ہو اور پانی گرنے سے چھینٹے کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

 نجاست کے شک سے پاکی پر کچھ فرق نہیں پڑتا،لہذاجب تک اس  جگہ کے نجس ہونے یا اس جگہ پر  نجاست کے ہونے کا  یقین نہ ہو ، اس وقت تک اس پانی کو  پاک ہی سمجھا جائے گا ،اور اگر اس کے  چھینٹے کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑے بھی  ناپاک نہیں ہوں گے۔

الاشباہ والنظائر میں ہے:

"شك في وجود النجس فالأصل بقاء الطهارة  ولذا قال محمد رحمه الله: حوض تملأ منه الصغار، والعبيد بالأيدي الدنسة، والجرار الوسخة يجوز الوضوء منه ما لم يعلم به  نجاسة."

(ص:49،ألقاعدة الثالثة:اليقين لا يزول بالشك،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں