بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں کپڑے پاک کرنے کا طریقہ


سوال

سوال یہ ہے کہ جس طرح کسی شخص پر غسل واجب ہواور پانی آسانی سے دستیاب نہ ہو تو شریعت میں تیمم کی سہولت ہے ،اگر کپڑے ناپاک ہو جائیں اور پانی بھی دستیاب نہ ہو تو ایسی صورت میں کپڑے کیسے پاک کیے جائیں ؟ اس کا متبادل کیا ہو گا ؟۔

جواب

کپڑے پاک کرنے کے لیے اگر پانی دستیاب نہ ہو تو اس کی پاکی کا ذریعہ بھی مٹی ہے یعنی کپڑے کے جس حصے پر نجاست لگی ہوگی اسے مٹی پر اچھی طرح رگڑ لیا جائے یہا ں تک کے ظاہر ی طور پر دکھائی دینے والی نجاست اور اس کے اثرات نظر نہ آئیں تو کپڑا پاک ہو جائے گا


فتوی نمبر : 143101200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں