بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پندرہویں شعبان کا روزہ


سوال

میں شعبان کے روزے کے بارے میں پوچھنا چاہتی  ہوں    کہ شعبان کا روز کب ہے آج یا کل؟

جواب

واضح رہے کہ اسلامی  اعتبار سے نئی تاریخ کی ابتدا  اور دن کا بدلنا مغرب کے بعد  سے ہوتاہے۔ اس لحاظ سے نصف شعبان کا روزہ اور اس کی استحبابی فضیلت تب حاصل ہوگی  جب  شعبان کی پندرہویں تاریخ کو روزہ  رکھا جائے۔  بعض حضرات جو نصف  شعبان کا روزہ سمجھ کر شعبان کی چودھویں تاریخ کو روزہ  رکھ لیتے ہیں،  ان کے اس عمل  سے نصف شعبان کے روزے  والی فضیلت  حاصل  نہیں ہوگی۔ البتہ اگر  شعبان میں  ایامِ بیض کے تینوں روزے رکھے تو امید ہے کہ اس کے ضمن میں پندرہویں شعبان کے روزے کی فضیلت  بھی حاصل ہوجائے  گی۔

حافظ منذری کی کتاب  "الترغیب و الترهیب"  میں سنن ابن ماجہ کے حوالے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی  حدیث ہے :

"و روي عن علي رضی الله عنه عن النبي ﷺ قال: إذا كانت لیلة النصف من شعبان فقوموا لیلھا و صوموا یومھا؛ فإنّ اللہ تبارك و تعالی ینزل فیھا لغروب الشمس إلی السمآء الدنیا فیقول: ألا من مستغفر فأغفر له ألا من مسترزق فأرزقه ألا من مبتلی فأعافیه ألا كذا  ألا كذا، حتی یطلع الفجر." رواہ  ابن ماجه."

    (الترغیب و الترھیب ؛کتاب الصوم ۔ج:2 ۔ص:119 طباعت :دار احیاء التراث العربی  ،بیروت ،لبنان)

فقط  و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں