پامیر نام رکھنا کیسا ہے پامیر کا مطلب بھی بتائیں؟
پا میر کا لغوی معنی ہے: مرتفع میدان یا وادی ، یا پہاڑ کی چوٹی کا زیریں حصہ۔ یہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام،صحابہ و صالحین کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنی والا کوئی نام رکھ لیا جائے ۔
سنن أبی داود میں ہے:
"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."
(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء،٢٨٧/٤، ط: المكتبة العصرية)
ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"
اردو دائرہ معارف اسلامیہ میں ہے:
"پا میر" وسطی ایشیاء کے ایک پہاڑی سلسلے کا نام ہے اس نام کا اشتقاق و جہ تسمیہ پائے ِمیر سے بتایا جاتاہے جس کا لغوی معنی ہے "پہاڑ کی چوٹی کا زیریں حصہ."
(اردودائرہ معارف اسلامیہ،ج:5،ص:575)
اردو انسائیکلو پیڈیا میں ہے:
"پامیر لغوی معنی" مرتفع میدان" وسطی ایشیاء جمہوریہ تاجکستان کوہستانی سطح مرتفع جس سے دنیا کی چھت کہا جاتاہے."
(اردو انسائیکلو پیڈیا،ص:404،ط:فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601100859
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن