بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پالتو کبوتر میں بہن بیٹی ماں وغیرہ کی تمییز کیے بغیر نسل افزائش کرنا


سوال

گھر میں پالے گئے پالتو کبوتروں کی نسل بڑھانے کیلئے بعض لوگ بغیر باپ بیٹی ، بہن بھائی کا فرق کیے ان کا جوڑا بنا دیتے ہیں پھر وہ انڈے دیتے اور بچے نکالتے ہیں،  اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں کبوتر چونکہ شریعت کے مکلف نہیں ہیں، لہذا مذکورہ عمل ناجائز نہیں ہے ۔

تفسير القرطبي  میں ہے :

"قوله تعالى: (ولو يؤاخذ الله الناس بما كسبوا) يعني من الذنوب. (ما ترك على ظهرها من دابة) قال ابن مسعود: يريد جميع الحيوان مما دب ودرج. قال قتادة: وقد فعل ذلك زمن نوح عليه السلام. وقال الكلبي:" من دابة" يريد الجن والإنس دون غيرهما، لأنهما مكلفان بالعقل."

(سورة الفاطر، ج14، ص361، دار الكتب المصرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308100291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں