بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پکوان والوں کا دیگ کے ساتھ کھانا لینے کے لیے ڈبہ بھیجنا


سوال

پکوان مرکز والے، گاہک سے بریانی/سالن کی دیگ کی قیمت طے کرنے کے بعد دیگ پکاتے ہیں. دیگ پکانے کے بعد دیگ گاہک کے گھر بجھوادیتے ہیں اور دیگ کے ساتھ  اپنا ڈبہ بھجواتےہیں؛ تاکہ گھر والے خالی دیگ کی واپسی کے وقت اپنی گنجائش کے مطابق اس میں چاول/سالن ڈال کر پکوان مرکز والوں کو بھیج دیں. اسلامی نقطہ نظر سے پکوان مرکز والوں کے لیے یہ چاول/سالن کھانا جائز بنتا ہے?

جواب

صورتِ مسئولہ میں  اگر گھر والے اپنی خوشی سے کچھ چاول یا سالن اس ڈبے میں ڈال کر دےدیں تو اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200143

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں