بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پاکستان کو پاک کہنا


سوال

کیا پاکستان کو شارٹ فارم میں" پاک" لکھ سکتے ہیں ،اور اس کا ثبوت سرسید سے بھی ملتا ہے، انہوں نے سب سے پہلے لفظ برصغیر پاک و ہند استعمال کیا تھا ،اور پہ پاک و ہند سے کیا معنى مراد ہے؟ اور ہم کیا پاکستان کی آرمی کو پاک آرمی کہہ سکتے ہیں۔

جواب

واضح رہے کہ پاکستان"پاک "اور "ستان "سے مل کربناہے،اسی طرح ہندوستان بھی"ہند"اور "ستان "سے مرکب ہے،پاک کا لفظ استعمال کے لحاظ سے   متعدد معانی میں مستعمل ہے،   جیسے آزاد،  پارسا، پاکیزہ، حلال،خالص، دیانتدار، طاہر، نیک، وغیرہ،پس ان متعدد معانی میں سے کسی ایک معانی کا   تعین سیاق و سباق   ( یعنی کس تناظر میں لفظ پاک مستعمل  ہے) سے کیا جاتا ہے،  مثلًا:  اگر   نجس و پلید کے مقابل میں لفظ پاک مستعمل ہو تو اس کے معنی طاہرو پاکیزہ  کے لیے جاتے ہیں، اسی طرح سے اگر حرام کے مقابل میں پاک بولا جائے تو اس کے معنی حلال کے ہوتے ہیں۔ لہٰذا اگر ہند کے مقابل میں پاک مستعمل ہو  تو اس کے معنی آزاد کے ہوتے ہیں، پس پاکستان کا مطلب ہوگا ہند کے تسلط سے آزاد ریاست ۔

نیز ہند وپاک سے مراد خطہ پاکستان اور ہندوستان ہی ہواکرتاہے۔

"فیروز اللغات"میں ہے:

"پاک:(1)صاف۔غیر آلود۔نتھراہوا۔بے گناہ۔معصوم۔بے لگاؤ۔الگ تھلک۔(2)جائز حلال(3)نیک شریف۔"

(ص:265)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101793

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں