بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

Pakistan Engineering Council کا سرٹیفکیٹ بیچنا


سوال

Pakistan Engineering Council cards and supervisory certificate  کیا یہ  جائز ہے کہ ہم اپنا کارڈ بیچ دیں؟

جواب

Pakistan Engineering Council  ایک سرکاری ادارہ ہے جو کہ پاکستان کے انجینئرز   کا ریکارڈ  رکھنے کے ساتھ ان کو  انٹرویوز  کے بعد  مہارت کے سرٹیفکیٹ  جاری کرتا ہے۔ اور نئے انجینیرز کو رجسٹریشن کارڈ فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ کی مراد سرٹیفکیٹ بیچنے سے یہ ہے کہ کسی انجینئر کا سرٹیفکیٹ کوئی دوسرا انجینئر استعمال کرے تو یہ جائز نہیں؛ اس لیے کہ یہ سرٹیفکیٹ کسی خاص انجینئر کو اس کی صلاحیتوں کو جانچنے کے بعد ادا کیے جاتے ہیں، جو کہ اس کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

لہذا  یہ سندات  کسی اور کو بیچنا کہ کوئی اور انجینئر   ان کو دکھا کر کہیں کام کا آرڈر لےلے دھوکا ہے ۔ نیز  کسی ادارے سے آرڈر لینے کے لیے ایسے انجینئر ز کا سرٹیفکیٹ دکھانا جو کہ آرڈر لینے والی کمپنی کے ملازمین نہ ہوں اور ان کو اپنا ملازم ظاہر کرکے آرڈر لینا  جھوٹ اور ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں