بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پاخانے کی جگہ سے کیڑا نکلنے کی صورت میں وضو کا حکم


سوال

اگر دوران نماز ایسا محسوس ہو کہ بڑے  پیشاب کی جگہ سے پیٹ کا کیڑا باہر نکل آیا اور اس آدمی کو پیٹ کے کیڑوں کی بیماری ہو تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر واقعتًا  پاخانے کے راستہ سے کیڑا نکل آیا ہو، تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الدُّودَةُ إذَا خَرَجَتْ مِنْ الدُّبُرِ فَهُوَ حَدَثٌ وَ إِنْ خَرَجَتْ مِنْ قُبُلِ الْمَرْأَةِ وَالذَّكَرِ فَكَذَلِكَ وَكَذَلِكَ الْحَصَاةُ. كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ."

( كتاب الطهارة، الْفَصْلُ الْخَامِسِ فِي نَوَاقِضِ الْوُضُوءِ، ١ / ١٠، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201919

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں