السلام علیکم،میں ایک پرائیوٹ لائف انشورنس میں اکاؤنٹس کی ملازمت کرتا تھا،اب میں نے وہاں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور پاک قطر تکافل میں ملازمت اختیار کر لی ہے۔کیا یہ حقیقت میں اسلامی ہے؟ اگر نہیں تو میں نے تو ویسے بھی رسمی انشورنس سے استعفی دیا ہے۔اب کیا مجھے پاک قطر تکافل جوائن کرنا چاہئے؟
رسمی انشورنس اور اسلامی نام سے جاری مروجہ انشورنس کمپنیوں میں سوائے نام کے کوئی فرق نہیں ہے،کام دونوں کا ناجائز ہے لہذا کسی بھی انشورنس کمپنی میں ملازمت اختیار کرنا درست نہیں ہے۔آپ کو چاہیئے کہ جب ایک بار ہمت کر کے انشورنس کمپنی کو خیر باد کہہ دیا ہے تو اب دوبارہ کسی ایسی کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے کے بجائے حلال اور پاکیزہ روزگار تلاش کریں اللہ آپ کا حامی و ناٖصر ہو۔
فتوی نمبر : 143101200700
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن