معلوم یہ کرنا ہے کہ پاک فوج کے بارے میں کیا حکم ہے؟ زید انہیں مرتد کہتا ہے۔ کیا سب فوجی مرتد ہیں؟ ان سے لین دین کا کیا حکم ہے؟اور اگر بعض مرتد ہیں تو ان کی پہچان کیا ہے؟اور اگر فوج مرتد نہیں تو جو انہیں مرتد کہتا ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ خود کافر ہو جائے گا یا گناہ گار ہوگا؟براہ کرم ان سوالات کے بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب تحریر فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
زید سے پوچھاجائے کہ وہ کس بنیاد پر پاک فوج کو مرتد کہتاہے ، بلابنیاد کسی مسلمان کو مرتدیاکافرقراردینابجائے خودکفرہے ۔واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143409200014
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن