پائجامہ الٹا پہن کر نماز کا شرعی حکم کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ کے دربار میں اچھے لباس میں جانے کا حکم ہے، اسی لیے فقہاء نے لکھا ہے کہ انسان جس لباس کو پہن کر محافل میں جانا پسندنہ کرے، اس لباس کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں پائجامہ الٹا پہن کر نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
"{خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ}."(الأعراف: 31)
فتاوی شامی میں ہے:
"(وصلاته في ثياب بذلة) يلبسها في بيته (ومهنة) أي خدمة، إن له غيرها وإلا لا
(قوله وصلاته في ثياب بذلة)بكسر الباء الموحدة وسكون الذال المعجمة: الخدمة والابتذال، وعطف المهنة عليها عطف تفسير؛ وهي بفتح الميم وكسرها مع سكون الهاء، وأنكر الأصمعي الكسر حلية. قال في البحر، وفسرها في شرح الوقاية بما يلبسه في بيته ولا يذهب به إلى الأكابر والظاهر أن الكراهة تنزيهية."
(کتاب الصلوۃ ، باب مایفسد الصلوۃ و مایکرہ فیها جلد 1 ص: 640 ، 641 ط: دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501102409
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن