اگر جانور ذبح ہوگیا ہو اور بعد میں پیٹ چاک کیے بغیر گردن باقی جسم سے الگ کردینا کیسا ہے؟
جانور ذبح کرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس کی گردن الگ کرنا مکروہ ہے، لہذا جب جانور کے ٹھنڈا ہونے کا اطمینان ہو جائے اس کے بعد گردن/ سر جدا کیا جائے، اگرچہ اس کا پیٹ چاک نہ کیا ہو، پیٹ چاک کرنے سے پہلے بھی سر تن سے جدا کیا جا سکتا ہے۔
الفتاوى الهندية (5/ 287):
"و يستحب الاكتفاء بقطع الأوداج و لايباين الرأس و لو فعل يكره."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201006
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن