بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کی چھینٹ کو فوری پاک کرلینا چاہیے


سوال

آج کل بیت الخلا  میں قضائے حاجت کرنے کی جگہ پکی ہوتی ہے تو اگر کوئی شخص پیشاب کرتے وقت احتیاط کرے اور اس کے باوجود پیشاب کے چھینٹے اس کے جسم پر لگ جائیں  اور وہ اسے صاف بھی کرلے تو وہ شخص گناہ گار ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں قضاءِ حاجت کرتے ہوئے خوب احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کے باوجود اگر پیشاب کرتے ہوئے چھینٹ آجائے تو کپڑے یا جسم کو فوری پاک کرلینا چاہیے، ناپاک نہیں چھوڑنا چاہیے، فوری پاک کرلینے کی صورت میں گناہ گار نہ ہوگا، اور حدیث میں وارد وعید کا مستحق نہیں ہوگا، البتہ بے احتیاطی کرنے کی صورت میں یا چھینٹ آجانے کے باوجود   ناپاک چھوڑنے کی صورت میں گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200639

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں