بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے قطرے نکالنا


سوال

السلام علیکم،میرا سوال یہ ہے کہ مجھے قطرے کی بیماری ہے،کبھی کبھی جب قطرے نکلتے ہیں تو مجھے پتا بھی نہیں چلتا تو کیا اس سے نماز ہو جاتی ہے اور یہ کہ یہ قطرے بالکل تھوڑی مقدار میں یعنی قطرے کا چوتھائی حصہ نکلتا ہے اور پیشاب کے کافی دیر بعد بھی نکل آتا ہے۔ جزاک اللہ۔

جواب

صورت مسئولہ میں پیشاب کے قطرے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور نماز بھی فاسد ہو جاتی ہے چاہے کتنی دیر بعد ہی قطرے نکلیں،البتہ اگر قطرے نکلنے کا علم ہی نہ ہو اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی تو اللہ کی ذات سے امید ہے کہ وہ نماز قبول ہو جائے گی،لیکن اگر نماز کے بعد بھی اس کا علم ہو جائے تو نماز کا دہرانا ضروری ہے۔


فتوی نمبر : 143407200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں