عشر پیداوار کا ہاری اور زمین دار کے درمیان تقسیم کے بعد ادا کیا جائے گا؟
اُصول یہ ہے کہ زمین کی پیداوار جس کے گھر آئے گی زمین کا عشر بھی اسی کے ذمہ ہوگا، لہذامزارع (ہاری) کے حصے میں جتنی پیداوار آئے اس کا عشر اس کے ذمہ ہے، اور مالک (زمین دار) کے حصے میں جتنی جائے اس کا عشر اس پر لازم ہے۔
اب مزارع اور مالک چاہے پیداوار تقسیم کرنے سے پہلے عشر ادا کریں یا بعد میں دونوں صورتیں درست ہیں۔
حاشية رد المحتار على الدر المختار (2/ 335)
"والعشر يجب في الخارج والخارج بينهما فيجب العشر عليهما اهـ
وفي شرح درر البحار: عشر جميع الخارج على رب الأرض عنده؛ لأن المزارعة فاسدة عنده‘‘.
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107201242
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن