بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکیوں کے رکھے جانے والے چند نئے نام


سوال

Miral مرل 

Izzah عزہ

Minha 

Ansha

Aizel

Irha

Mishal مشعل

Ayat

مرحا نام ہے بیٹی کا، 22 ماہ کی ہے لیکن آپ سے ہی مطلب نکلوایا تکبر آرہا ہے، اب تبدیل کرنا ہے ، یہ اوپر دیے گئے نام بتا دیں کیسے ہیں۔ 22 نومبر 2021، pm 11:20 کی پیدائش ہے۔

جواب

لفظ"میرل" اردو، عربی، فارسی میں استعمال نہیں ہوتا، یہ ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی غزال اور ہرن کے ہیں، یہ نام رکھنا درست ہے۔

"عزۃ" صحابیہ کا نام ہے، عزۃ نام رکھنا درست ہے۔

"منحہ" (حاء کے ساتھ) عربی زبان میں تحفہ اور عطیہ کو کہتے ہیں یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ "منہا" (ہا کے ساتھ) نام رکھنا درست نہیں۔

لفظ "انشاء" ہمزہ پر زیر کے ساتھ عربی زبان میں پیدا کرنے اور ایجاد کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے لیکن معنی کے لحاظ سے اچھا نام نہیں ہے۔

"آئزل" نام کا معنی معلوم نہیں ہو سکا۔

لفظ "ارہاء"  (ہمزہ کے زیر اور ہاء کے ساتھ) کامعنی عربی زبان میں کسی چیز کو ساکن کرنے، کسی پر نرمی کرنے کے ہیں، یہ نام رکھا جا سکتا ہے، تاہم معنی کے اعتبار سے یہ بھی بہت اچھا نام نہیں ہے۔

اور لفظ "ارحاء" (ہمزہ پر زبر اور حاء کے ساتھ) عربی میں رحی کی جمع ہے، رحی چکی کو کہا جاتا ہے، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

لفظ "مشعل" آگ لگانے کے آلے اور روشنی کے آلے، قندیل، فانوس وغیرہ معانی میں استعمال ہوتا ہے، یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔

"آیت" عربی زبان میں علامت اور نشانی کو کہتے ہیں، عام اصطلاح میں آیت کا لفظ قرآن پاک کے ایک مخصوص حصے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے آخر میں عموماً وقف ہوتا ہے۔ یہ نام رکھنا جائز ہے لیکن بہتر نہیں ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ پیدائش کی تاریخ اور وقت کے اعبار سے نام رکھنے کا تصور درست نہیں ہے، نیز بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات یا امت کی نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ پر لڑکوں اور لڑکیوں کے  اسلامی نام اردو حروفِ تہجی کی ترتیب ساتھ موجود ہیں، ان میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جا سکتا ہے، تفصیل کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں:

اسلامی نام

"ترکی اردو لغت" مرتب از محمد صابر میں ہے:

"Meral (geyik): ہرن، غزال"۔

(مرتب: محمد صابر، ص: 327، ط : لائبریری پروموشن بیورو، 1968)

اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ میں ہے:

"‌‌7098- عزة الأشجعية (ب د ع) عزة الأشجعية، مولاة أبي حازم [3] من فوق.

روى أشعث بن سوار، عن منصور، عن أبي حازم، عن مولاته عزة قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «ويلكن من الأحمرين: الذهب والزعفران» . أخرجها الثلاثة".

(‌‌كتاب النساء، حرف العين، 6/ 195، ط:دار الفكر)

لسان العرب میں ہے:

"منح: منحه الشاة والناقة يمنحه ويمنحه: أعاره إياها؛ الفراء: منحته أمنحه وأمنحه في باب يفعل ويفعل. وقال اللحياني: منحه الناقة جعل له وبرها وولدها ولبنها، وهي المنحة والمنيحة. قال: ولا تكون المنيحة إلا المعارة للبن خاصة...وقد تقع المنحة على الهبة مطلقا لا قرضا ولا عارية".

(‌‌‌‌حرف الحاء، فصل الميم، 2/ 607، ط:دار صادر)

وفيه أيضاً:

"والرحى: معروفة التي يطحن بها، والجمع أرح وأرحاء ورحي ورحي وأرحية؛ الأخيرة نادرة".

(‌‌‌‌و- ي، فصل الراء المهملة، 14/ 312، أيضاً)

وفيه أيضاً:

"وأرهى على نفسه: رفق بها وسكنها، والأمر منه أره على نفسك أي ارفق بها. ويقال: افعل ذلك رهوا أي ساكنا على هينتك، الأصمعي: يقال لكل ساكن لا يتحرك ساج وراه وزاء. اللحياني: يقال ما أرهيت ذاك أي ما تركته ساكنا. الأصمعي: يقال أره ذلك أي دعه حتى يسكن، قال: والإرهاء الإسكان. والرهو: المطر الساكن. ويقال: ما أرهيت إلا على نفسك أي ما رفقت إلا بها. ورها البحر أي سكن. وفي التنزيل العزيز: واترك البحر رهوا ؛ يعني تفرق الماء منه، وقيل: أي ساكنا على هينتك".

(و- ي، فصل الراء المهملة، 14/ 341، أيضاً)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(المشعال) اسْم آلَة الشعل والإيقاد والإضرام (ج) مشاعل

(المشعل) المشعال (ج) مشاعل

(المشعل) الْقنْدِيل وَنَحْوه (ج) مشاعل".

(‌‌باب الشين، 1/ 485، ط: دار الدعوة)

وفيه أيضاً:

"(الآية) العلامة والإمارة والعبرة قال تعالى {فاليوم ننجيك ببدنك لتكون لمن خلفك آية} والمعجزة قال تعالى {وجعلنا ابن مريم وأمه آية} والشخص والجماعة ومن القرآن جملة أو جمل أثر الوقف في نهايتها غالبا وفي التنزيل العزيز {وإذا بدلنا آية مكان آية والله أعلم بما ينزل قالوا إنما أنت مفتر} (ج) آي".

(قبيل ‌‌باب الباء، 1/ 35، أيضاً)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502102010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں