بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پاؤں میں اللہ کا نام ظاہر ہو جائےتو چلنے کا حکم


سوال

 اگر کسی شخص کے  پاؤں  کے نچلے حصے یعنی تلوے پر قدرتی طور پر  "اللہ"  اور  "محمد"  کے نام کانقش ظاہر ہو جائے تو اس شخص  کے لیے کیا حکم ہے،  کیا وہ شخص چل پھر سکتا ہے؟

جواب

اگر سوال میں مذکورہ صورت اب تک پیش نہیں آئی ہے تو ایسے فرضی سوال کرنا دین میں پسندیدہ نہیں ہے، تاہم اگر کسی کے ساتھ واقعتًا اس طرح کا واقعہ پیش آجائے تو چلنا پھرنا  چوں کہ ضروریات میں  سے  ہے؛  اس  لیے مجبوری کی وجہ سے اس کو  زمین  پر  قدم رکھنے کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200637

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں