اگر کسی شخص کے پاس پانچ تولہ سونا ہو اور اس کے ساتھ 2 دولاکھ نقدی بھی ہو تو ایسے شخص پر زکوۃ واجب ہے کہ نہیں؟ اگر واجب ہے تو اس پر کتنی زکوۃ آئے گی؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص چوں کہ صاحبِ نصاب ہے، لہذا زکات کا سال مکمل ہونے پر پانچ تولہ سونے کی قیمت معلوم کرکے اس میں دو لاکھ نقدی جمع کرلے، اور دونوں کے مجموعہ کو چالیس سے تقسیم کردے، اور حاصل جواب یعنی ڈھائی فیصد بطور زکات ادا کردے تو اس کی زکات ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201451
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن