بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پان نہ کھانے کی قسم کھانے والا چھالیہ یا کوئی سُپاری کھالے تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر کسی نے پان نہ کھانے کی قسم کھائی، اور پھر اس نے چھالیہ یا کوئی سُپاری وغیرہ کھالی ،تو کیا اس کی قسم ٹوٹ جاۓ گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کے چھالیہ یا کوئی سُپاری کھانے کی وجہ سے وہ حانث نہیں ہوگا،کیوں کہ عرف میں چھالیہ ،سُپاری کو پان نہیں کہا جاتا۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"الأيمان ‌مبنية ‌على العرف والعادة فما تعارف الناس الحلف به يكون يمينا، وما لم يتعارف، الحلف به لا يكون يمينا."

(كتاب الأيمان، ج:8، ص:133، ط:دار المعرفة)

بدائع الصنائع میں ہے:

"والأصل أن اليمين متى تعلقت بعين تبقى ببقاء العين وتزول بزوالها."

(كتاب الأيمان، ج:3، ص:62، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144506100067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں