بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

پان کے کاروبار سے وابستہ شخص کو قربانی میں شریک کرنا


سوال

اگر کوئی شخص پان وغیرہ کا کاروبار کرتاہو تو اس کو اپنے ساتھ قربانی میں شریک کرسکتے ہیں یا  نہیں؟

جواب

پان، سیگریٹ کا کاروبار فی نفسہ جائز ہے، اور حاصل شدہ آمدنی بھی حلال ہے، بشرطیکہ کاروبار میں کوئی اور غیر شرعی سقم نہ ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں پان کے کاروبار سے وابستہ شخص کو قربانی کے جانور میں  شریک بنا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں