بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آؤٹ ڈور کام میں قصر نماز کا حکم


سوال

میرا کام روزگار روزانہ گاڑی پر ہے،  میں روزانہ 150 سے  200 کلومیٹر سفر کرتا ہوں،  گاڑی روک کر نماز پڑھتا ہوں،  پھر شام کو گھر واپس آجاتا ہوں،  مجھے کیا پوری نماز پڑھنی چاہیے یا قصر؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص سوا ستتر کلومیٹر  یا اس سے زیادہ دور منزل کی طرف سفر کے ارادے سے چلا ہو، تو  اپنے شہر کی آبادی سے نکلنے کے بعد اس پر چا رکعت والی نماز میں قصر کرنا لازم ہوجاتا ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں سائل اگر کام کےلیے  سفر کرتے ہوئے شہر کی آبادی سے باہر نکل جاتا ہے ،  اور ارادہ ڈیڑھ سو یا دوسو کلو میٹر (یعنی سوا ستتر کلومیٹر دور تک)  سفر کا ہے توپھر چار رکعت والی فرض  نماز میں قصر کرنا لازم ہے، اگر سہولت ہو تو سنتیں پڑھ لینا بہتر ہے اور اگر مشقت ہو تو چھوڑنا بہتر ہے، باقی سنتوں کی قصر نہیں ہوتی۔

المبسوط للسرخسي  میں ہے:

"فإذا قصد مسيرة ثلاثة أيام قصر الصلاة حين تخلف عمران المصر؛ لأنه مادام في المصر فهو ناوي السفر لا مسافر، فإذا جاوز عمران المصر صار مسافراً؛ لاقتران النية بعمل السفر".

(المبسوط للسرخسی، ج:1، ص: 236)

بدائع الصنائع   میں ہے:

"وأما بيان ما يصير به المقيم مسافراً: فالذي يصير المقيم به مسافراً نية مدة السفر والخروج من عمران المصر فلا بد من اعتبار ثلاثة أشياء: ... والثالث: الخروج من عمران المصر فلايصير مسافراً بمجرد نية السفر ما لم يخرج من عمران المصر".

(بدائع الصنائع ، ج:1، ص: 93)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"قال محمد - رحمه الله تعالى -: يقصر حين يخرج من مصره ويخلف دور المصر، كذا في المحيط. وفي الغياثية: هو المختار، وعليه الفتوى، كذا في التتارخانية. الصحيح ما ذكر أنه يعتبر مجاوزة عمران المصر لا غير إلا إذا كان ثمة قرية أو قرى متصلة بربض المصر فحينئذ تعتبر مجاوزة القرى بخلاف القرية التي تكون متصلةً بفناء المصر فإنه يقصر الصلاة وإن لم يجاوز تلك القرية، كذا في المحيط".

(فتاو ی ہندیه ، کتاب الصلوٰۃ، ج:1،ص: 139، ط:رشیدیة)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں