بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اوشینہ نام رکھنا درست نہیں ہے


سوال

اوشینہ نام کا مطلب کیا ہے؟ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جلدی جواب دےدیں۔

جواب

’’اوشینہ‘‘ کا معنیٰ کافی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔ اردو عربی لغات میں یہ نام موجود نہیں ہے،لہٰذا بچوں کے ناموں  کے سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھیں، اور بچیوں کے نام اُمّہات المومنین اور صحابیات رضی اللہ عنہن یا دیگر نیک عورتوں کے ناموں  پہ نام رکھے جائیں، یا  کوئی اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھیں۔ کیوں کہ ’’حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: روزِ قیامت تم اپنے ناموں اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے، لہٰذا اپنے نام اچھے رکھا کرو۔‘‘

ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت انبیاء، صحابہ و صحابیات اور امہات المومنین کے ناموں کے ساتھ اچھے بامعنی عربی نام موجود ہیں،جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

سنن ابو داود شریف میں ہے:

"عن داود بن عمرو، عن عبد الله بن أبي زكريا، عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، ‌فأحسنوا ‌أسماءكم»".

(‌‌باب في تغيير الأسماء، كتاب الأدب، ج:4،ص:287، رقم الحدیث:4948، ط:المكتبة العصرية، صيدا - بيروت)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط".

(کتاب الکراهية، الباب الثانی و العشرون، ج:5، ص:362، ط:رشيديه)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502101643

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں