بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں پر جمعہ


سوال

عورتوں پر جمعہ ہے؟ جس طرح ابھی گھروں میں جمعہ پڑہ رہے ہیں تو عورتوں کو شامل کرسکتے ہیں؟

جواب

عورتوں پر جمعہ   فرض نہیں ہے، اور عام حالات میں ان کا جمعہ پڑھنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا درست نہیں، البتہ موجودہ حالات میں اگر شہر، اطرافِ شہر یا بڑی بستی میں کسی  گھر وغیرہ میں جمعہ ہورہا ہو اور چار عاقل بالغ مرد وں کی موجودگی سے جمعہ کی صحت کی شرط پائی جارہی ہو تو اس کے بعد اگر گھر کی خواتین اس میں شریک ہو جائیں تو ان کا جمعہ ادا ہو اجائے گا ، ظہر ادا کرنے کی ضرورت نہٰیں ، لیکن عورتوں کو شامل کرنے میں اگر غیر محارم ہوں تو مکمل پردے کا اہتمام کرنا لازم ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 258):
"أما الذي يرجع إلى المصلي فستة: العقل، والبلوغ، والحرية والذكورة، والإقامة، وصحة البدن فلاتجب الجمعة على المجانين والصبيان والعبيد إلا بإذن مواليهم، والمسافرين والزمنى، والمرضى". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں