بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا سر کے بال کھلے رکھ کر سونا


سوال

عورتوں  میں  ایک  بات  رائج  ہے  کہ اگر  کوئی  عورت  سر  پر  دوپٹا لیے بغیر سوتی  ہے تو  اس کے سر میں شیطان پیشاب کردیتا ہے تو  اس بات کی کیا حقیقت ہے ؟ اور   کیا عورت  کھلے بال  رکھ کر سونا چا ہے تو  سوسکتی ہے ؟

جواب

مذکورہ بات کی کوئی  حقیقت نہیں ہے، عورتیں اگر  بال  کھلے رکھ  کر سونا چاہیں تو  سو سکتی ہیں، منع نہیں ہے۔ البتہ اگر گھر میں کوئی غیر محرم بھی ہو تو کمرہ بند کرکے سونا چاہیے؛ تاکہ بے خیالی میں بھی کسی غیر محرم کی نظر سر یا بالوں پر نہ پڑے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں