بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت پر غسل واجب ہونے کے اسباب


سوال

کیا عورت پر غسل واجب ہوتا ہے؟

جواب

جی ہاں! عورت پر بھی غسل واجب ہوتاہے، جیسے مرد کو سوتے وقت احتلام ہو تو غسل فرض ہوتاہے، اسی طرح عورت کو اگر احتلام ہوجائے اور اس کی منی شرم گاہ سے باہر نکل جائے تو اس پر غسل فرض ہوجاتاہے۔اسی طرح بیداری کی حالت میں اگر عورت کی منی شہوت کے ساتھ شرم گاہ سے خارج ہوجائے تو غسل واجب ہوجاتاہے،  مع ہذا عورت پر  چار حالتوں میں غسل واجب ہوتا ہے:

1،2- حیض اور نفاس کا منقطع ہونا۔ 3- شہوت کے ساتھ منی کا  نکلنا۔ 4- مرد کے عضو تناسل کا (کم از کم) سپاری کے بقدر دخول۔

نوٹ: عورت کی منی پیلے رنگ کی گولائی میں خارج ہوتی ہے، جب کہ مرد کی منی سفید رنگ کی گاڑھی اور لمبائی میں خارج ہوتی ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 16): 

(الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل وهي ثلاثة) منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء. كذا في محيط السرخسي من الرجل والمرأة في النوم واليقظة. كذا في الهداية وتعتبر الشهوة عند انفصاله عن مكانه لا عند خروجه من رأس الإحليل. كذا في التبيين.... (السبب الثاني الإيلاج) الإيلاج في أحد السبيلين إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل وهذا هو المذهب لعلمائنا. كذا في المحيط وهو الصحيح...... (ومنها الحيض والنفاس) يجب الغسل عند خروج دم حيض أو نفاس ووصوله إلى فرجها الخارج وإلا فليس بخارج ولا يكون حيضا. كذا في التبيين.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200378

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں