بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کوآخری عشرہ میں حیض آنے کا شک ہو تو کیا وہ سنت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے؟


سوال

اگر آخری عشرہ میں شک ہو کہ حیض آسکتا ہے،حیض کی تاریخ تو ہے مگر یہ بھی شک ہو کہ حیض میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے تو اس صورت میں کیا سنت اعتکاف میں بیٹھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

ماہواری شروع ہونے کے خدشہ کے باوجود عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے،اگر دورانِ اعتکاف عورت کے ایام شروع ہوجائیں تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا، ایسی حالت میں عورت اعتکاف چھوڑدے، اور بعد میں روزہ کے  ساتھ ایک دن کے اعتکاف کی قضا کرے، سال کے جن دنوں میں روزے رکھنا منع ہے، اس کے علاوہ کسی  دن مغرب سے دوسرے دن کے غروب آفتاب تک ایک  دن  رات  کے  اعتکاف کی قضا کرنی ہوگی۔

بدائع الصنائع  (2/ 116) :

"ولو حاضت المرأة في حال الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية الاعتكاف لمنافاتها الصوم، ولهذا منعت من انعقاد الاعتكاف فتمنع من البقاء". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں