بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے بیس رکعات تراویح پڑھنا سُنّتِ مؤکدہ ہے


سوال

عورت تراویح کی کتنی رکعات پڑھ سکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بیس رکعات تراویح کی نماز جس طرح مردوں کے لئے سُنّتِ مؤکدہ ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی سُنّتِ مؤکدہ ہے،جیسا کہ عام صحابہ سے منقول ہے،  لہٰذا عورت بھی بیس رکعات تراویح ادا کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا.

(قوله إجماعا) راجع إلى قول المتن سنة للرجال والنساء، وأشار إلى أنه لا اعتداد بقول الروافض إنها سنة الرجال فقط على ما في الدرر والكافي أو أنها ليست بسنة أصلا كما هو المشهور عنهم على ما في حاشية نوح، لأنهم أهل بدعة يتبعون أهواءهم لا يعولون على كتاب ولا سنة، وينكرون الأحاديث الصحيحة".

(‌‌كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2، ص:43، ط:سعید)

منحۃ السلوک فی شرح تحفۃ الملوک میں ہے:

(وهي) أي التراويح (سنة مؤكدة) ذكر القدوري لفظ الاستحباب، والأصح: أنها سنة مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين عليها، نص عليه صاحب الهداية.

وهي سنة الرجال والنساء".

(كتاب الصلاة، ‌‌فصل في التراويح، ص:149، ط:وزارة الأوقاف والشؤون الإسلامية - قطر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100216

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں