بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے زیورات کے استعمال کا حکم


سوال

كيا عورت آرٹيفيشل [سونے جاندی کے علاوہ]زيورات استعمال كر سكتى هے یا نہیں ؟انگوٹهى كے پارے میں توجزئیہ ملا ہے عام زيورات كا حكم نہيں ملا. ازراه كرم با حواله جواب عطا فرمائيں ۔

جواب

واضح رہے کہ عورت کے لیے انگوٹھی کے علاوہ دوسرے زیور، ہر قسم کی دھات کا بناہوا جائز ہے البتہ انگوٹھی صرف سونے اورچاندی کی جائز ہے خواہ جس مقدار کی بھی ہو، دوسری کسی دھات کی جائز نہیں ۔ اگرسونے کا پانی چڑھادیاجائے تو جائزہوگا ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200603

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں