بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے نکاح میں شرائط


سوال

عورت کےنکاح میں کون کون سی شرطیں رکھنا جائز ہیں؟

جواب

نکاح میں رکھی جانے والی شرائط  مختلف ہوسکتی ہیں، بعض جائز اور بعض ایسی ہوسکتی ہیں جو شرعاً غیر معتبر ہوں، اصولی بات یہ ہے کہ جس جائز شرط پر جانبین کا اتفاق ہوجائے تو وہ درست ہے۔ اور جو شرط شرعاً درست نہ ہو ایسی شرط رکھنا درست نہیں ہے۔

مثلاً اگر یہ شرط رکھی جائے کہ  بیوی کو طلاق کا اختیار ہو گا تو ایسی شرط رکھنا جائز ہو گا اور اگر یہ شرط رکھی جائے کہ شوہر  طلاق دینے کی صورت میں (مثلاً) مہر کے علاوہ دو لاکھ روپے ادا کرے گا  تو ایسی شرط معتبر نہیں ہوگی۔

  جس شرط کی شرعی حیثیت معلوم کرنی ہو  وہ شرط بتاکر معلوم کیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں