اگر گھر میں کوئی جانور بیماری کی وجہ سے مر رہاہو اور گھر میں کوئی بالغ مرد نہ ہو تو کیا عورت بھی جانور ذبح کرسکتی ہے ؟
کسی جانور کو ذبح کرنے کے لیے کوئی مرد موجود نہ ہو یا عام حالات میں جب کہ جانور ذبح کرنے کے لیے مرد موجود ہو دونوں صورتوں میں اگر عورت ذبح کے طریقے سے واقف ہو تو عورت کا جانور ذبح کرنا جائز ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (8 / 191):
" قال رحمه الله ( وحل ذبيحة مسلم وكتابي ) ... قال رحمه الله (وصبي وامرأة وأخرس وأقلف ) يعني تحل ذبيحة هؤلاء ۔"
الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (6 / 296)
" ( وشرط كون الذابح مسلما حلالا خارج الحرم إن كان صيدا ) فصيد الحرم لا تحله الذكاة في الحرم مطلقا ( أو كتابيا ذميا وحربيا ) إلا إذا سمع منه عند الذبح ذكر المسيح ( فتحل ذبيحتما ولو ) الذابح ( مجنونا أو امرأة أو صبيا يعقل التسمية والذبح ) ويقدر"۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200919
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن