بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت كا واٹس ايپ پر اپنا نام لکھنے كا حكم


سوال

کیا لڑکی اپنے واٹس ایپ  پر اپنا نام لکھ سکتی ہے ،جس سے یہ واضح ہوتا ہو کہ یہ لڑکی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورت کےلیے اپنےواٹس ایپ اوردیگرسوشل میڈیااکاؤنٹ پراپنا نام لکھنافتنہ کاسبب  بنتاہے،اس لیےمناسب نہیں۔

صحيح الترغيب والترھيب میں ہے:

"المرأة عورة، وإنها إذا خرجت من بيتها استشرفها الشيطان، وإنها لا تكون أقرب إلى الله منها في قعر بيتها". رواه الطبراني في "الأوسط"، ورجاله رجال الصحيح."

(ترغيب النساء في الصلوة في بيوتهن ولزومها...:رقم الحديث 344،ط:مكتبة المعارف الرياض)

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:کہ عورت پردے میں رہنے کی چیزہے، جب گھرسے نکلتی ہے توشیطان اس کوتاک لیتاہے،اورعورت اپنےرب سےزیادہ قریب اس وقت ہوتی ہے جب وہ گھرمیں مستورہوتی ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101541

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں