بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا سر کے بال بنوانا


سوال

سنت میں عورت کے لیے کوئی مخصوص ہیئراسٹائل ہے؟میں نے اپنی بیوی سے کہاکہ آپ اپنے بالوں کوفلاں طریقے سے بنائیں صرف گھرمیں،توانہوں نے کہاکہ نہیں یہ سنت نہیں ہے،آپ بتایئے کیاکوئی مخصوص طریقہ ہے شریعت میں عورت کے لیے بال بنانے کا؟

جواب

اس سلسلہ میں ایک اصولی بات یاد رکھنی چاہئے کہ مسلمانوں کوایسی وضع قطع اختیارکرنے کی اجازت نہیں جس میں کافروں یافاسقوں اوربدکاروں کی مشابہت پائی جائے۔نیز اسلام نے مردوں کوعورتوں کے ساتھ اورعورتوں کومردوں کے ساتھ بھی مشابہت سے منع کیاہے اورایساکرنے والوں کولعنت کامستحق قراردیاہے،اس لیے خواتین کا ایسی ہیئت بنانا جس میں مردوں کے ساتھ مشابہت ہویافساق وفجار کے ساتھ ،ناجائزوحرام ہے،عورتوں کو بال بنانے کے سلسلے میں شریعت نے جو ہدایات دی ہیں وہ د رج ذیل ہیں:1-عورت کے لیے سر کے بال کٹواناجائزنہیں،عورت کے لیے سرکے بال مثل مردوں کی داڑھی کے ہے،لہذاوعورتوں کے لیے بال کٹاناحرام ہے۔2-عورتوں کی دوچوٹیوں کافیشن غلط ہے۔3- اونٹ کے کوہان کی طرح چوٹیاں بنانا بھی درست نہیں۔4-ٹیڑھی مانگ نکالنااسلامی تعلیم کے خلاف ہے ،مسلمانوں میں اس کارواج گمراہ قوموں کی تقلیدسے ہواہے اس لیے ترک کرناواجب ہے۔5-عورت کو بالوں کی مینڈھیاں بنانے اور نہ بنانے دونوں کا اختیار ہے، اور جتنی چاہیں مینڈھیاں بنا سکتی ہیں۔ اور اگر چاہیں تو بالوں کو کھلا بھی چھوڑ سکتی ہیں لیکن بالوں کو بے ڈھنگے انداز میں نہ چھوڑیں۔
قال الامام النووی رحمہ اللہ تعالی: قال القاضی عیاض رحمہ اللہ تعالی: المعروف أن نساء العرب، انما کن یتخذن القرون و الذوائب ( شرح النووی علی مسلم ١ / ١٤٨ )
عن أبی ھریرة أن رسول اللہ ص قال : من کان لہ شعر، فلیکرمہ۔(رواہ أبو داود ، المشکوة : ٣٨٢ )


فتوی نمبر : 143605200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں