بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا اعتکاف کی حالت میں دروازہ کھولنے جانا


سوال

 کیا عورت حالت اعتکاف میں اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو کسی کے آنے پر گھر کا دروازہ کھول سکتی ہے؟

جواب

عورت اپنے گھر کی مسجد (جو جگہ نماز ودیگر عبادات کے لیے مختص ہو)میں اعتکاف کے لیے بیٹھی ہو تو عورت کے لیے گھر کی  یہ مسجد  بالکل اسی طرح ہے جس طرح مردوں کے لیے مسجد  کا  حکم  ہے۔اعتکاف کی حالت میں  عورت کا طبعی اور شرعی ضرورت کے بغیر اس جگہ سے  باہر نکلنا درست نہیں ہے.

لہذا گھر کا دروازہ کھولنا کسی طبعی یا شرعی ضرورت میں شامل نہیں اور اس کے لیے متبادل انتظام بھی ممکن ہے ، اس لیے عورت کا مسسنون اعتکاف کی حالت میں دروازہ کھولنے جانا درست نہیں ہے اس سے  مسنون اعتکا ف ٹوٹ جائے گا۔اس لیے بہتر یہ ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے سے پہلے ان کاموں کے لیے کوئی متبادل انتظام کرلیا جائے ،مثلاً آنے والے افراد چابی سے دروازہ کھول لیں یا عورت کے  لیے مخصوص اعتکاف کی جگہ میں ہی بٹن لگا ہو جس کے ذریعہ دروازہ کھل جاتا ہو تو اس کا انتظام کرلینا چاہیے۔ تاکہ پوری یک سوئی کے ساتھ یہ عبادت اپنی روح اور مقصد کے ساتھ ادا ہوجائے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144109201198

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں