بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا دودھ پینا


سوال

عورت کا دودھ پینا جائز ہے یانہیں؟

جواب

میاں اپنی بیوی کے پستان چوس سکتا ہے، البتہ بیوی کا دودھ  پینا حرام ہے، اس لیے کہ دودھ عورت کےبدن کا جز ہے اور اجزائے انسانی کا استعمال جائزنہیں ہے، بچوں کے لیے مدتِ رضاعت میں ضرورت کی وجہ سے اجازت دی گئی ہے، اگر پستان منہ میں لینے کی صورت میں منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 225):

مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.

(قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 211):

(ولم يبح الإرضاع بعد مدته)؛ لأنه جزء آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح، شرح الوهبانية.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200739

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں