ایک عورت کا اپنے محرم (شوہر کے علاوہ)بھائی ،باپ وغیرہ سےکتنا پردہ ہے؟اور ایک مسلمان عورت سے بھی؟اور کیا کسی غیر مسلمہ کے سامنے بال ،بازو یا پنڈلی کھول سکتے ہیں؟
1- عورت کے لیے اپنےمحارم کے سامنے سر،بازو،پنڈلی اورچہرہ کی حدتک کھولنےکی گنجائش ہے،اس سے زیادہ کی نہیں ۔
2- دوسری مسلمان عورت سے بھی اتنا ہی پردہ ہے جتنا اپنے محارم سے ہے۔
3- غیرمسلم بلکہ بےپردہ فاحشہ عورتوں سے بھی پردے کا حکم وجوبی تو نہیں، لیکن بہرحال حتی الامکان ان سے احتیاط برتنی چاہیے، اجنبی مردوں کی طرح ان کے سامنے بھی اپنی زینت کے اعضاء ظاہر نہیں کرنے چاہییں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200490
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن