بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے نماز کی فضیلت


سوال

چالیس دن تکبیر اولی کی فضیلت عورت کوکیسےحاصل ہوگی؟ جب کہ ان کے  لیے اپنے گھر میں نماز پڑھنا اولی ہے!

جواب

واضح رہے کہ عورت کے لیے  اپنے گھر   میں نماز پڑھنا ہی اولی ہے  اور   زیادہ  فضیلت کا باعث ہے،  جہاں تک   چالیس دن تک تکبیر اولی والی فضیلت کی بات جو حدیث میں مذکور ہے، تو   یہ فضیلت اگر عورت کو اس طریقہ سے حاصل نہ بھی ہو تو دوسرے طریقہ سے یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی، چنانچہ دوسری حدیث ہے جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھے گی اور روزے رکھے گی،اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے گی اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے گی، تواسے کہا جائے گا کہ  جنت میں جس دروازے  سے  چاہے گی داخل ہوجاؤ۔

مسند أحمد ت شاكر (2/ 307):

"عن عبد الرحمن بن عوف قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا صلت المرأة خَمْسَها، وصامَت شهرها، وحَفظت فرجها، وأطاعت زوجَها، قيل لها: ادخلي الجنةَ من أيّ أبواب الجنة شئت".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200375

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں