بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت غسل جنابت کے بعد سو جائےاور اٹھنے کے بعد گیلا پن محسوس تو غسل کا حکم


سوال

اگر عورت غسل کرکے سوجاۓ، پھر اٹھے اور پھر گیلاپن محسوس کرے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

اگر عورت نے  جنابت کا غسل    کیا اور سو گئی ،اٹھنے کے بعد پھر شرم گاہ  میں گیلا پن محسوس ہوا   تو  دوبارہ غسل کرنا واجب نہیں ہے،صرف اس کو دھو کر وضو کرنا کافی ہوگا ۔

وفي  الفتاوى الهندية :

"لو اغتسل من الجنابة قبل أن يبول أو ينام وصلى ثم خرج بقية المني فعليه أن يغتسل عندهما خلافا لأبي يوسف - رحمه الله تعالى - ولكن لا يعيد تلك الصلاة في قولهم جميعا. كذا في الذخيرة ولو خرج بعد ما بال أو نام أو مشى لا يجب عليه الغسل اتفاقا. كذا في التبيين."

(كتاب الطهارة، الباب الثاني في الغسل، الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل 1/ 14 ط: دار الفكر)

فتاوی شامی میں ہے :

"وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير نهر أي لا بعده؛ لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقا زيلعي."

 (‌‌كتاب الطهارة 1/ 160 ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407101008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں