بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اوقات نماز کی ایپ کا حکم


سوال

 موجودہ دور میں جو اوقات نماز کا ایپ" صلاتک یا پرییر ٹائم"  وغیرہ نام سے موجود ہے،  اس کا حکم اور اعتبار کیا ہے؟  آیا اس ایپ وغیرہ کے ذریعہ اوقات نماز کا اعتبار کیا جائے یا نہیں؟  ( salatuk & prayer time)

 

جواب

مذکورہ ایپ سے متعلق مکمل تحقیق اور اس کے تمام مندرجات کو مکمل دیکھے بغیر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے، ہمیں اس کے بارے میں مکمل تحقیق نہیں ہے،  اس لیے اس کے متعلق کوئی رائے نہیں دے سکتے!  ہاں! اگر مستند اوقاتِ نماز کے   کسی کیلنڈر سے  اِس   کو ملا لیا جائے  اور ایپ میں موجود اوقات اُس کیلنڈر کے مطابق ہوں تو  یہ ایپ لائقِ اعتبار ہو گی۔

ہماری ویب سائٹ پر نمازوں کے اوقات کا نقشہ موجود ہے، آپ مطلوبہ  شہر (یا اس کے قریب ترین شہر) اور جامعہ علوم اسلامیہ کا معیار منتخب کرکے، نمازوں کے اوقات معلوم کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144212202291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں