بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپریشن کے بعد انسانی عضو کو کہاں دفن کرنا چاہئے؟


سوال

آپریشن کے بعد انسانی پتہ کو کہاں دفن کرنا چاہئے؟

جواب

واضح رہے کہ انسانی اعضا بھی انسان ہی کی طرح معززو مکرم ہیں، جس طرح  انسان کو موت کی صورت میں دفن کیا جاتا ہے، بالکل اسی طرح انسان کے اعضاءاور اس کے متعلقات ، جب کسی بھی   وجہ سے اس کے جسم سےجدا ہو جائیں یا کیے جائیں، تو  اس كو  دفن کرنا ضروری ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں  پتہ کوزمین میں  دفن کردیاجائے۔

مبسوط سرخسی میں ہے:

"وإذا وجد عضو من أعضاء الآدمي كيد أو رجل لم يغسل ولم يصل عليه لكنه ‌يدفن."

(باب الشهيد، ج:2، ص:54، ط:دار المعرفة)

وفیہ ایضا:

"أن شعر الآدمي لا ينتفع به إكراما للآدمي بخلاف سائر الحيوانات وأن غائط الآدمي ‌يدفن وما ينفصل من سائر الحيوانات ينتفع به."

(كتاب الاجارات، ج:15، ص:125، ط:دارالمعرفة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102230

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں