بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اونٹ ذبح کرنے سے متعلق ایک سوال


سوال

عوام میں یہ بات بہت مشہور ہے کہ اونٹ کو 7 جگہ سے ذبح کیا جاسکتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟  اگر صحیح ہے تو وہ جگہ کون کون سی ہیں؟

جواب

اونٹ کو سات جگہ سے ذبح کرنے کی بات درست نہیں ہے، بلکہ اونٹ میں ذبح کرنا مسنون طریقہ  نہیں ہے، گو جائز ہے، اونٹ کو کھڑا رکھ کر "نحر" کرنا مسنون ہے۔ البتہ جیسے دیگر جانوروں کو گردن کے ابتدائی، درمیانی اور انتہائی حصے سے ذبح کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ ذبح کی رگیں کٹ جائیں، اسی طرح اونٹ کی گردن کے درمیان یا ابتدائی یا انتہائی حصے میں ذبح یا نحر کردینے سے وہ حلال ہوجائے گا۔

النتف في الفتاوى للسغدي (1/ 227):

"و أما موضع الذبح فثلاثة: أعلا الحلق و أوسطه و أسفله،إلا أنّ المستحب في الإبل النحر، و في البقر و الشاة الذبح."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں