میں نے دیکھا کہ میں اور میرےبھائی اونٹ ذبح کر رہے ہیں اور کھال اتار رہے ہیں؟
آپ سے اور آپ کے بھائی سے کسی معزز اور بڑے آدمی پر ظلم ہورہا ہے ان کی حق تلفی ہورہی ہے اور اگر کسی بڑے دنیا دار شخص کے ساتھ آپ کا کوئی تنازع ہو تو اس میں آپ کے بجائے وہ شخص مظلوم ہے اور آپ ظالم نظر آرہے ہیں۔ اور اگر ایسا کوئی معاملہ نہ ہو تو پھر کوئی بڑا دنیا دار آدمی آپ کا فرماں بردار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200006
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن