بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن آرڈر لے کر لوگو بنانا


سوال

آن لائن لوگوں سے آرڈر لے کر لوگو بنانا اور پھر آرڈر دینے والے کو سینڈ کر نا، یہ کام شرعا درست ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص آن لائن لوگوں سے آرڈر وصول کرتا ہے اور "لوگو" بنا کر پیسہ وصول کرتا ہے تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہے، اور یہ کمائی بھی حلال ہو گی بشرطیکہ اس میں کوئی حرام کام شامل نہ ہو، مثلاً جاندار کی تصویر یا موسیقی وغیرہ ۔اگر کام حرام ہو گا تو اس کی اجرت بھی حرام ہو گی۔

الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"‌‌شروط صحة الإجارة: يشترط لصحة الإجارة شروط تتعلق بالعاقد والمعقود عليه والمحل المعقود عليه، والأجرة، ونفس العقد وهي ...

‌‌4 - أن تكون المنفعة المعقود عليها مباحة شرعا ً ... يتفرع على هذا الشرط أنه باتفاق الفقهاء (1): لا يجوز الاستئجار على المعاصي كاستئجار الإنسان للعب واللهو المحرم وتعليم السحر والشعر المحرم وانتساخ كتب البدع المحرمة، وكاستئجار المغنية والنائحة للغناء والنوح، لأنه استئجار على معصية، والمعصية لا تستحق بالعقد ... فالقاعدة الفقهية إذن: أن «الاستئجار على المعصية لا يجوز»."

(القسم الثانی النظریات الفقہیۃ، القسم الثالث، الفصل الثالث عقد الایجار، المبحث الثانی شروط الاجارۃ، شروط  صحۃ الاجارۃ، جلد: 5، صفحہ: 3817، طبع:  دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں