بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آنلائن گیم میں پوائنٹس یا اس کی آئی ڈی کی خریدوفروخت کرنےکا شرعی حکم۔


سوال

valorantایک آنلائن فائٹنگ والا کھیل ہے،جس میں دس افراد ایک وقت میں کھیلتے ہیں ،انٹرنیٹ کے ذریعے  یہ کھیل کھیلاجاتاہے، اس گیم میں گانے ہوتے ہیں لیکن وہ ہم بند کرتےہیں ، اس گیم میں ہم اصلی پیسوں سے الگ الگ رنگ کی بندوقیں خریدسکتے ہیں۔

1:اب میرا سوال یہ ہے کہ اس کھیل کے اکاؤنٹ فروخت کرنا کیساہے؟

2:اس کھیل میں اصلی پیسوں سے جو پوائنٹ ملتے ہیں کیا اس کافروخت کرنادرست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ہر وہ چیز جس کا خارج میں کوئی وجود نہ ہواس کو مبیع بنانایا اس کی خریدوفروخت کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔

صورت مسئولہ میں آن لائن گیم کھیلنے کے لیے مذکورہ چیزیں (مختلف رنگ کے اسلحے ،یاپوائنٹس ،آئی ڈی وغیرہ)  چوں محض ایک فرضی چیزیں  ہیں، خارج میں اس کا کوئی وجود نہیں ،  ان میں مبیع(قابل فروخت چیز) بننے کی صلاحیت نہیں  ہے؛اس لئے ان چیزوں کی  خرید وفروخت  کرناشرعاً جائز  نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة عن الملك) قال: في البدائع: الحقوق المفردة لا تحتمل التمليك ولا يجوز الصلح عنها."

(کتاب البیوع،ج:4،ص:518،ط:سعید)

وفیہ ایضاً:

" إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجوداً مالاً متقوماً مملوكاً في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه، وأن يكون مقدور التسليم، منح."

(   کتاب البیوع، باب بیع الفاسد،ج:5،ص:58، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں