بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹھے بیٹھے اونگھ آنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم


سوال

جمعہ کے خطبہ کے دوران میں ایسی ہیت میں بیٹھا تھا کہ دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے اپنے دونوں بازوؤں کا حلقہ بنا کرپکڑ ے ہوئے تھا ،اگر اس حالت میں بیٹھے اونگ آجائے تو وضو کے بارے کیا حکم ہے ؟ٹوٹ جائے گا کہ باقی رہے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ ہیئت پر  بیٹھے بیٹھے اونگھ آنے سے وضو نہیں ٹوٹے  گا۔

فتاوی شامی میں ہے

"وفي الخانية: ‌النعاس لا ينقض الوضوء، وهو قليل نوم لا يشتبه عليه أكثر ما يقال عنده."

(کتاب الطھارۃ، سنن الوضو،ج:1، ص: 143، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144503101022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں