بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

olymp trading ویب سائٹ کا استعمال


سوال

olymp trading ویب  سائٹ کے نام سے ایک ٹریدنگ کمپنی ہے،  جہاں ایک معین وقت کے لیے مارکیٹ کے  اَپ یا ڈاؤن ہونے کا اندازا لگایا جاتا ہے، اس کاکیا حکم ہے؟

جواب

 کسی ویب سائٹ کے ذریعہ صرف مارکیٹ کے اَپ یا ڈاؤن (اوپر نیچے)  ہونے کا اندازا  لگاناتو   فی نفسہ جائز ہے۔  تاہم جس مارکیٹ کے حالات کا اندازا  لگایا جارہا ہے، وہ کس طرح کام کرتی ہے؟ اس کا کام کرنے کا طریقہ صحیح ہے یا نہیں ؟  وہ کسی ناجائز معاملے کا ارتکاب کرتی ہے یا نہیں ؟ ان امور کو دیکھنے کے بعد اس مارکیٹ  میں معاملات کرنے کا حکم بتایا جاسکتا ہے، نیز مذکورہ ویب سائٹ پر صرف مارکیٹ کے اَپ ڈاؤن ہونے کا اندازا کیا جاتاہے، یا انویسٹمنٹ کرکے اس بنیاد پر منافع تقسیم کیا جاتاہے؟  اس کی تفصیل بھیج کر حکم معلوم کرسکتے  ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں